LIVE

اسپین بدترین برفانی طوفان کی زد میں، 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
January 09, 2021
 

اسپین بدترین برفانی طوفان کی زدر میں آگیا جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسپین کا دارالحکومت میڈرڈ کئی دہائیوں کے بدترین برفانی طوفان کی زد میں آگیا، گذشتہ روز شمالی اسپین کے علاقے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح منفی 35 ڈگری تک گر گیا۔

سمندری طوفان کے ساتھ برف باری اور تیز ہواؤں نے درخت گرا دیے، کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں، شہر کی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

میڈرڈ ائیرپورٹ بھی برف سے ڈھک گیا، پروازیں منسوخ کر کے ائیرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔

شدید برف باری کے باعث حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی، متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے اور شاہراؤں پر پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کا کام اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔