LIVE

سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں سے 'نسلی تعصب' کا واقعہ

ویب ڈیسک
January 10, 2021
 

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی ٹیسٹ کے دوران دو بھارتی کھلاڑیوں کو شائقین کی طرف سے مبینہ طور پر نسلی تعصب کا نشانہ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن چند آسٹریلوی تماشائیوں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج پر مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے ۔

بھارتی ٹیم میجنمنٹ نے آفیشلز سے باضابطہ شکایت بھی کر دی ہے۔

اس سے پہلے ایک اور فاسٹ بولر جسپرت بمرا کو بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سڈنی ٹیسٹ کے دوران نسل پرستی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک قطعاً قابل برداشت نہیں کیا جائےگا۔

آئی سی سی نے واقعات کی تحقیقات میں کرکٹ آسٹریلیا کو ہر ضروری تعاون کی پیش کش بھی کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم برسبین میں کویڈ 19 کی نئی لہر کی وجہ سے وہاں سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کھیلنے کےلیے تیار نہیں۔