LIVE

ویڈیو: جنگلی بلی کی دنیا کے سب سے بڑے سانپ کو کھانے کی کوشش

ویب ڈیسک
January 12, 2021
 

اسکرین گریب

دنیا میں جسامت اور طاقت سے کہیں زیادہ اہم ایک اور چیز ہے اور وہ ہے بھروسہ اعتماد، یہی وہ دو چیزیں ہی جو اس دنیا میں انسانوں سمیت جانوروں کو بھی بڑی سے بڑی مشکل سے نکلنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔

اس بھروسے کا ایک چھوٹا سا لمحہ زیر نظر ویڈیو میں ہے جس میں امریکا میں پائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے سانپ (ایناکونڈا) اور جیگوار ( سیاہ بھورے رنگ کی ایک بڑی جنگلی بلّی) کے درمیان ہونے والی لڑائی کیمرے میں قید ہے۔

ویڈیو میں بلیک پینتھر نام سے مشہور بڑی جنگلی بلی 130 کلو وزن رکھنے والے ایناکوڈا کو پانی سے باہر گھسیٹنے کی کوشش کرتی دیکھی جاسکتی ہے۔

ایناکونڈا کا بھاری وزن چونکہ انہیں زمین پر سست کردیتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایناکونڈا زمین کے بجائے آبی ذخائر میں رہتے ہیں۔

اگرچہ اس لڑائی کے دوران ایناکوڈا نے بھی بلی کو پانی میں گھسیٹنے کی کوشش کی لیکن حوصلے کے باعث بلی بڑی جسامت اور بھاری وزن کے ایناکوڈا کو پانی سے باہر زمین تک نکالنے میں کسی حد تک کامیاب ہوگئی۔