LIVE

جھانوی کپور کو بیلی ڈانس پر ’شکیرہ‘ کا خطاب مل گیا

ویب ڈیسک
January 12, 2021
 

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں و ہ بیلی ڈانس کررہی ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کو بیلی ڈانس پرعالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و رقاصہ ’شکیرہ‘ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں و ہ بیلی ڈانس کررہی ہیں۔ 


ان کی ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سےطرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ان کی اس ویڈیو کو 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

ڈانس کی ویڈیو پر ایک مداح نے لکھا ہے کہ یہ ڈانس عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ و ڈانسر شکیرہ کی طرح ہے۔