LIVE

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
January 12, 2021
 

تبوک کے مدینہ روڈ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں: محکمہ شہری دفاع— فوٹو:فائل 

سعودی عرب کے شہر تبوک میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق تبوک کے مدینہ روڈ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 

محکمہ شہری دفاع کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔