LIVE

دو نجی کمپنیوں کو گیس اور ایل این جی کی فروخت کے لائسنس جاری

سیف الرحمان
January 12, 2021
 

ترجمان اوگرا کے مطابق قدرتی گیس اور ایل این جی فروخت کے لائسنس تعبیر انرجی اور اِنر گیس کو جاری کیے گئے ہیں— فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو نجی کمپنیوں کو گیس اور  ایل این جی کی فروخت کے لائسنس جاری کردیے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق قدرتی گیس اور ایل این جی فروخت کے لائسنس تعبیر انرجی اور اِنر گیس کو جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کمپنیاں ایل این جی درآمد کر کے ملک میں فروخت کرسکیں گی، دونوں کمپنیوں نے لائسنسز کے حصول کیلئے اوگرا کو درخواستیں دی تھیں، دونوں کمپنیوں کوگیس فروخت کے لائسنس درخواستوں کی سماعت کے بعد جاری کیے گئے۔