صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کو ’ہلال پاکستان‘ ایوارڈ سے نواز دیا۔
ایوان صدر میں سول ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں پاک ترکی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔