LIVE

ہالی وڈ فلم میں بہترین اداکاری پر ساتھی اداکار علی فضل کےگن گانے لگے

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

علی فضل ایک خوبصورت انسان اور ایک لاجواب اداکار ہے، رسل برینڈ،فوٹو: فائل

انگلش اداکار رسل برینڈ نے  ہالی وڈ فلم 'ڈیتھ آن دی نیل' میں اداکاری پر بالی وڈ اداکار علی فضل کی تعریف کی ہے۔

بھارتی میگزین کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں علی فضل نے اپنے ساتھی اداکار رسل برینڈ کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے ساتھ کم کرکے بہت اچھا لگا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

اب رسل برینڈ نے بھی انٹرویو کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے علی فضل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  علی فضل ایک خوبصورت انسان اور ایک لاجواب اداکار ہے، اور فلم میں ان کی مونچھیں بھی شاندار تھیں۔

جواب میں علی فضل نے بھی ٹوئٹ میں رسل برینڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔