LIVE

صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کرلیا

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ڈونیڈن میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

 انہوں نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔  صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش مقابلے میں ویلنگٹن کی جانب سے کھیلتے ہو ئے اوٹاگو کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔

ویمن کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے ۔ صوفی ڈیوائن نے 38 گیندوں پر 108 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

 ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے اسٹرائیک سے حاصل کیا اور دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

صوفِی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

ویمن کرکٹر کی ایک شاٹ تماشائی کو بھی لگی۔ میچ کے بعد وہ کراؤڈ میں خیریت دریافت کرنے گئیں۔