LIVE

متبادل بندوبست کر لیا، مسافر کوالالمپور سے آج رات روانہ ہوں گے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پاکستانی طیارے کو روکے جانے کے معاملے پر ہائی کمیشن متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسافروں کے لیے متبادل بندوبست کر لیا گیا ہے، مسافر کوالالمپور سے آج رات گئے روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی جہاں اسے کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا۔

عدالتی حکم پرطیارے کو تحویل میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی، طیارے کولیزکے واجبات ادا نہ کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملہ پی آئی اے اورایک پارٹی کے درمیان برطانوی عدالت میں زیر التواء ہے، طیارہ مقامی عدالت کے یکطرفہ فیصلے پرتحویل میں لیا گیا ہے۔

پی آئی اے حکومتی سطح پر مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے، پی آئی اے نے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔