LIVE

بھینس چوری پر جھگڑا، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

واقعے کے خلاف دل برادری نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا— فوٹو:فائل 

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں بھینس چوری کے جھگڑے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شکار پور کے علاقے نیو امروٹ میں بھینس چوری کے تنازع پر دل اور جونیجو برادریوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

واقعے کے خلاف دل برادری نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔