LIVE

لاہور میں لیسکو حکام کا چھاپہ، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

فائل:فوٹو

لاہور کے محمود بوٹی سب ڈویژن میں لیسکو حکام نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر محمود بوٹی سب ڈویژن میں ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری کی نگرانی میں ایس ڈی او سراج الدین کاکڑ او ایکسیئن رب یار نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران فرنس ملز میں ٹرانسفارمر کے بش ٹمپر کر کے کروڑوں روپے کی بجلی چوری کرنے پر ایک شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوران آپریشن بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر حملہ بھی کیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لیسکو ٹیم کو ریسکیو کیا۔

 ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری کے مطابق فرنس ملز میں 12 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری کی گئی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔