LIVE

ن لیگ اور پی پی نے 4 سال سے اپنے کھاتوں کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں: پی ٹی آئی رہنما

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حیبب نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ‏ن لیگ اور پیپلز پارٹی کس منہ سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے جارہی ہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے چار سال سے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنے کھاتوں کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں، پانچ نومبر کی ڈیڈ لائن بھی گزرگئی ، دستاویز جمع نہ ہوئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔