پنجاب پولیس نے لوگوں سے پیسے لے کر ان کے مخالفین پر اغواء اور زيادتی کے جھوٹے مقدمے کرنے والی خاتون کا گرفتار کرلیا۔
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ پولیس ترجمان کے مطابق جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون رقم کے عوض لوگوں کے مخالفین کے خلاف مدعی بنتی تھی، خاتون اب تک اغواء اور زیادتی کے 7 مقدمات درج کراچکی ہے جن کے جھوٹے ہونے کے تمام شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائيں گے اور عدالتی حکم پر خاتون کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات کرانے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا جبکہ خاتون کے خلاف تھانا صدر میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔