LIVE

گھوٹکی ؛کالعدم تنظیموں کے 23 کارکن قومی دھارے میں شامل

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،فوٹو: فائل

گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں قوم پرست کارکنوں نے کالعدم تنظیموں کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

نیشنل پریس کلب اوباڑو میں 23 کارکنوں نے قوم پرست تنظیموں کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کالعدم تنظيوں کو خیرباد کہہ دیا۔

اراکین قومی پرچم تھامے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں انھوں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔