LIVE

ریماخان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

ویب ڈیسک
January 19, 2021
 

معروف پاکستانی فلمسٹار ریماخان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ریما خان نے بتایا کہ انہوں نے آج ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔

اداکارہ نے ویکسین لگوانے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ خیال رہے کہ ریما خان امریکا میں مقیم ہیں جہاں حکومتی سطح پر کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور ایک شخص کو کم سے کم دو ڈوز دیے جائیں گے۔

ریما ممکنہ طور پر کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔