LIVE

پی ٹی آئی نے فنڈز دینے والے 40 ہزار افراد کی فہرست دی ہے: فواد

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فنڈز دینے والے 40 ہزار افراد کی فہرست دی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا مناسب نہیں ہے، آئی ڈی چوری ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں 7 سال سے لٹکے مقدمے کا فیصلہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ  پر فیصلہ نہیں دے رہا تو کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جائیں؟