LIVE

فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبوں کی قدر کرتی ہے، اسماعیل ہانیہ

ویب ڈیسک
January 21, 2021
 

فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبوں کی قدر کرتی ہے۔

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحت اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے  اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبوں کی قدر کرتی ہے۔