LIVE

انگریزی نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
January 21, 2021
 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی ، ان کے سامنے انگریزی بولنا لوگوں کی توہین کے برابر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے ۔

خیال رہے کہ حال ہی میں  اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین مالکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اپنا اور پھر اپنے منیجر کا تعارف کرواتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک منیجر سے سوالات پوچھتی ہے اور پھر انگریزی میں بات کرنے کا کہتی ہے اور پھر منیجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی پر خاتون کہتی ہیں کہ یہ ہمارے منیجر ہیں جو ہمارے پاس 9 سال سے ہیں، اور یہ وہ بہترین انگریزی ہے جو یہ بولتے ہیں۔

 اس ویڈیو پر کسی صارف نے مالکان کے رویے کو تکبر کہا ہے توکسی نے پاکستانی اشرافیہ کی امارت پرستی، حاکمانہ سوچ اور بری تربیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔