LIVE

امریکی پارلیمنٹ میں بندوق کیساتھ داخل ہونے کی دھمکی دینے والے انتہا پسند پر 5 الزامات عائد

ویب ڈیسک
January 24, 2021
 

امریکی رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے اگلی بار کیپیٹل ہل کی عمارت میں بندوق کے ساتھ داخل ہونے والے دائیں بازو کے انتہا پسند پر 5 الزامات عائد ہو گئے۔

کانگریس بلڈنگ پر حملے اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو قتل کی دھمکی دینے والے دائیں بازو کے انتہاپسند پر پانچ الزامات عائد کر دیے گئے۔

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر نے دھمکی دی تھی کہ اگلی بار وہ بندوقوں کے ساتھ کیپٹل عمارت میں داخل ہو گا۔

کیپٹل ہل پر حملے کے وقت اوکاسیو کورٹز کا انتہاپسندوں سے آمنا سامنا بھی ہوا تھا، رکن کانگریس کا کہنا تھا انہیں ایسا محسوس ہوا کہ موت سر پر آگئی ہے۔