LIVE

’پرائیویٹ سیکٹر ہیلتھ ورکرز کو بھی پہلے مرحلے کی کورونا ویکسینیشن میں شامل کیا جائے گا‘

ویب ڈیسک
February 01, 2021
 

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا ویکسینیشن 3 فروری سے شروع ہوگی۔

 وزیر صحت سندھ عذار پیچوہو کا کہناہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع کا پہلے انتخاب کیا گیاہے۔

خیال رہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچی ہے۔