LIVE

کورونا: کراچی سمیت سندھ بھر میں پہلے روز 979 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی

ویب ڈیسک
February 04, 2021
 

کراچی سمیت سندھ میں انسداد کورونا ویکسین کے پہلے روز 979 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  کراچی کے خالق دینا ہال میں 108،جناح اسپتال 34، اوجھا اسپتال 102، قطر اسپتال 75، نیو کراچی اسپتال 14، لیاقت آباد اسپتال  113، چلڈرن اسپتال 36،کورنگی پانچ نمبر37، ملیر تھڈونالو اسپتال میں 145 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی۔

اس کے علاوہ لمس حیدرآباد میں 129 اور شہید بینظیر آباد میں 186 ہیلتھ کیئرورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔