LIVE

جب جب سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا، مریم

ویب ڈیسک
February 05, 2021
 

مریم نواز کا کہنا ہے جب جب سقوط کشمیر کا نام آئے گا ، عمران خان ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا۔

مظفرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں مریم نے کشمیریوں کی جرأت کو سلام پیش کیا اور کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ساری قوم ایک ساتھ ہے۔

مریم نواز نے  بھارت کو پیغام دیا کہ وہ جتنے کشمیریوں کو شہید، نوجوانوں کو لاپتہ اور بزرگوں کو قید کردے ایک دن کشمیریوں کی توقعات کے مطابق کشمیر آزاد ہوگا۔