LIVE

بگ باس 14 کے اعجاز خان اور پوترا کب شادی کررہے ہیں؟

ویب ڈیسک
February 09, 2021
 

فائل فوٹو

بھارت کے معروف رئیلیٹی  شو بگ باس 14 میں اداکارہ پوترا پونیا کی محبت میں گرفتار ہونے والے بھارتی اداکار اعجاز خان نے حال ہی میں پوترا پونیا سے شادی کے حوالے سے بتایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اعجاز خان کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے ہیں، انشاءاللہ شادی ہوگی اور بہت صحیح وقت پر ہو گی، اگر تمام تر چیزیں ٹھیک رہی تھیں تو پوترا پونیا سے اسی سال شادی کر لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد وہ سب سے پہلے اپنے بھائی اور  والد سے ملے اور انہیں بتایا کہ وہ پوترا کو بہت پسند کرتے ہیں جس پر والد نے کہا کہ اگر تم خوش ہو تو ہم بھی خوش ہیں۔

بگ باس 14 میں بھارتی اداکار اعجاز خان اداکارہ پوترا پونیا کی محبت میں گرفتار ہوئے جس کے بعد پوترا نے بھی ان سے محبت کا اقرار کیا تھا۔