LIVE

سارہ علی خان کی آپریشن تھیٹر میں تصاویر پر مداح تشویش میں مبتلا

ویب ڈیسک
February 11, 2021
 

ویڈیو میں سارہ کمنٹری کررہی ہیں کہ سب ٹھیک ہے، میری سرجری ہوگئی ہے،فوٹو:انسٹاگرام  

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اور اداکارہ سارہ علی خان نے بہت کم وقت میں اپنے بے شمار مداح بنا لیے ہیں جو کہ ان کے حوالے سے کافی فکرمند بھی رہتے ہیں۔

حال ہی میں سارہ علی خان کی آپریشن تھیٹر کی تصاویر سامنے آئیں تو مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی ہے جوکہ دراصل ان کے عقل داڑھ کے آپریشن کے موقع پر بنائی گئی ہے۔


ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں سارہ کمنٹری کررہی ہیں کہ سب ٹھیک ہے، میری سرجری ہوگئی ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا،کیپشن میں انہوں نے عقل داڑھ کو الوداع بھی کہا ہے۔

اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں مداح پسند کررہے ہیں اور  ساتھ ہی ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کررہے ہیں۔