LIVE

مالک کی وصیت کی بدولت کتا کروڑ پتی بن گیا

ویب ڈیسک
February 13, 2021
 

بارڈرکولی نسل کا یہ 8 سالہ کتا اپنے مالک کے مرنے کے بعد بھی اس کی وصیت کی بدولت پرآسائش زندگی گزار رہا ہے،فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا میں ایک تاجر نے مرنے سے قبل اپنے لاڈلےکتے کی دیکھ بھال کے لیے 50 لاکھ ڈالر (تقریباً8 کروڑ روپے) اس کے نام کردیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں گذشتہ سال 84 سال کی عمر میں مرنے والے ایک تاجر نے وفات سے قبل 50 لاکھ ڈالر کی رقم اپنے کتے کے نام کردیے تھے تاکہ اس کے بعد کتے کی دکھ بھال میں کوئی کمی نہ آئے۔

بارڈرکولی نسل کا یہ 8 سالہ کتا اپنے مالک کے مرنے کے بعد بھی اس کی وصیت کی بدولت پرآسائش زندگی گزار رہا ہے۔

اپنی وصیت میں آنجہانی تاجر نے اپنی 88 سالہ خاتون پڑوسی کوکتےکا نگران مقرر کیا تھا اور وصیت کے تحت اسے ہر ماہ ایک معقول رقم کتے کے خرچ کے لیے ملتی ہے۔

خاتون کا کہنا ہےکہ انہیں کتے کا نگران بننے پر خوشی ہے یہ ایک نہایت پیارا کتا ہے۔