LIVE

سارہ علی خان کس بھارتی اداکار کی مداح ہیں ؟

ویب ڈیسک
February 14, 2021
 

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کے گھر پارٹی میں شرکت کے لیے ممبئی آئے تھے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے یوں تو لاکھوں، کروڑوں مداح ہیں تاہم وہ خود کس کی 'فین' ہیں ؟ یہ انکشاف انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ نے معروف بھارتی اداکار اور تیلگو فلموں کے ہیرو اور فلم ساز  وجے دیوراکونڈا کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئرکی ہے۔

سیلفی میں سارہ کو نہایت خوش دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے تصویر پر'فین موومنٹ' لکھا ہے اور اسے وجے کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹیگ بھی کیا ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام اسٹوری، سارہ علی خان

بعد ازاں وجے نے بھی نجی پرواز میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر شیئرکی اورکپیشن میں لکھا کہ وہ واپس کام پر آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے بالی وڈ فلم ساز کرن جوہرکے گھر پارٹی میں شرکت کے لیے ممبئی آئے تھے جہاں دیگر بالی وڈ اداکار بھی موجود تھے۔