LIVE

جیکولین گھرکےکرائے کی مد میں پریانکا کو ہر ماہ کتنی رقم ادا کرتی ہیں ؟

ویب ڈیسک
February 17, 2021
 

جیکولین  پریانکا کو ہر ماہ کرائے کی مد میں 6 لاکھ 78 ہزار روپے دے رہی ہیں،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'بھوت پولیس' اور 'سرکس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ متعدد فلموں میں انہوں نے کام کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔

 گذشتہ ماہ جیکولین ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں ایک فلیٹ میں منتقل ہوئی تھیں جو کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت ہے۔

اس سے قبل جیکولین فرنینڈز گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کرائےکے ایک گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  جیکولین جس فلیٹ میں منتقل ہوئی ہیں یہ وہی ہے جہاں 2018 میں نک جونز سے شادی تک پریانکا چوپڑا رہائش پذیر تھیں،اس فلیٹ کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیکولین نے یہاں منتقل ہونے سے قبل ہی چند ماہ قبل اس فلیٹ کو کرائے پر لےلیا تھا اور وہ پریانکا کو ہر ماہ کرائے کی مد میں 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے دے رہی ہیں۔