LIVE

قاہرہ میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی، نیٹ صارفین کو مشکلات

ویب ڈیسک
February 18, 2021
 

فائل فوٹو

مصر کے شہر قاہرہ کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق 24 ٹیرابائٹس کی انٹرنیٹ ڈیٹا کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی پیدا ہوئی ہے اور بعض مقامات پر انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سنگاپور تا فرانس موجود سی می وی 5 کیبل کی لمبائی 20 ہزار کلومیٹر ہے اورکیبل کی مرمت میں تقریباً دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کیبل کٹنے سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔