LIVE

ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شبلی فراز

ویب ڈیسک
February 20, 2021
 

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ این اے 75 ڈسکہ میں فائرنگ کا واقعہ ثبوت ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اورغنڈہ گردی کی سیاست پر یقین  رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی جھتوں نے پولنگ اسٹیشنز کو  یرغمال بنا کرووٹ کی عزت کو تار تار کیا، پی ٹی آئی انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خریدوفروخت اورپیسےکی سیاست کاتسلسل چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔