LIVE

انجن کے ٹکڑے گرنے کا واقعہ: امریکی ائیرلائن نے ٹرپل 7 طیارے گراؤنڈ کردیے

ویب ڈیسک
February 22, 2021
 

گزشتہ روز امریکا میں طیارے کے انجن کے ٹکڑے گرنے کے واقعے کے بعد امریکا اور جاپان میں حکام نے ٹرپل سیون طیاروں کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی یونائیٹڈ ائیر لائنز نے تمام ٹرپل سیون طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کردیے۔

گزشتہ روز امریکی ائیر لائن کی پرواز میں آگ لگنے سے جہاز کے ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر ریاست کولوراڈو کی آبادی پر گرتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت جہاز میں 231 مسافر اور عملے کے 10 افراد موجود تھے جب کہ اس واقعے میں خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوااور جہاز بھی بحفاظت لینڈ کر گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔