دنیا
Time 21 فروری ، 2021

امریکا میں دوران پرواز جہاز میں آگ لگ گئی، ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر آبادی پر گرتے رہے

امریکی ائیر لائن کا جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، دوران پرواز جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی۔

امریکی ائیر لائن کی پرواز میں آگ لگنے سے جہاز کے ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر ریاست کولوراڈو کی آبادی پر گرتے رہے۔

فوٹو: ای پی اے

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جہاز بھی بحفاظت لینڈ کر گیا۔

فوٹو: ای پی اے

حادثے کے وقت جہاز میں 231 مسافر اور عملے کے 10 افراد موجود تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :