LIVE

مریخ کی سطح پر مشن کے اترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

امریکی خلائی ادارے (ناسا)  نے مریخ کی سطح پر مشن پرسیویرینس  کے اترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری کر دی ۔

ناسا کی جانب سے جاری ویڈیو میں  سنی جانے والی آواز  مریخ پر ہلکی ہواچلنے کی ہے جو مارس روور نے مریخ کی سطح پراترنےکے بعد ریکارڈ کی۔

مشن پرسیویرینس  کی 3 منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو  پیرا شوٹ کھلنے اور مریخ پر دھول کے بادل میں اترنے کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مریخ کی سطح  پر مشن ٹھیک اور پرو گرام کے مطابق کام کر رہا ہے۔