LIVE

شوہر شاہد کپور کے بجائے میرا راجپوت کا کرش کوئی اور

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انکشاف کیا ہے ان کا کرش ان کے شوہر شاہد کپور نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرا راجپوت سے’ آسک می اینی تھنگ ‘ ویڈیوسیشن کے دوران ان کے کرش سے متعلق سوال کیا گیا۔

میرا نے جواب میں جنوبی افریقا کےلیجنڈ کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا اور کہا کہ وہ ان کے کرش ہیں، وہ ان سے پیار کرتی ہیں۔

میرا راجپوت نے اے بی ڈی ویلیئرز سے  محبت کا اظہار کرتی  مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی جس میں میرا نے کرکٹر کا اسٹیکر بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت جولائی 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کے دو بچے ہیں۔