LIVE

پیسے لیکر بگ باس کیوں چھوڑا؟ راکھی نے وجہ بتادی

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

فائل فوٹ

بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں بالی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت گرینڈ فنالے میں پہنچنے کے باوجود پیسے لے کر شو چھوڑگئی تھیں۔

راکھی ساونت  14 لاکھ روپے لے کر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار تھیں اور اب انہوں نے اپنے اس فیصلے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی نے کہا کہ مجھے اپنے بگ باس کے سفر پر فخر ہے اور مجھے اس چیز پر بھی کوئی افسوس نہیں کہ میں کیوں نہیں رکی اور 14 لاکھ لے کر کیوں شو چھوڑ دیا۔

راکھی نے بتایا کہ انہوں  لوگوں نے کہا کہ انہیں شو کے نتائج تک رکنا چاہیے تھا کیونکہ ایسا کرتے ہوئے فاتح بن سکتی تھی یا پھر رنر اپ بھی ہوسکتی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں  چانس نہیں لینا چاہتی تھی، مجھے والدہ کی کیمو تھراپی کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے، میری والدہ سے بڑھ کر میرے لیے کچھ نہیں حتیٰ کہ ٹرافی بھی نہیں۔

 راکھی نے مزید کہا کہ یہ ہی وہ وجہ تھی جس کے باعث  پیسے لے کر شو چھوڑ کر چلی گئی کیونکہ رنر اپ کو کچھ نہیں ملتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے مداحوں کی محبت اور سلمان خان کا بریسلیٹ ہی کسی بھی ٹرافی سے بڑھ کر ہے۔