LIVE

گجرات: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

فائل فوٹو

گجرات میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ منڈیر میں پیش آیا جہاں تھانہ صدرکی حدود میں مسلح افراد نے کارپرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 55 سالہ احسان، 50 سالہ اختر حسین اور 52 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمی کا نتیجہ ہے اور مفرورملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔