LIVE

افغان حکام سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ترجمان افغان طالبان

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈا سیٹ کرنے پر زور دیا گیا، طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم— فوٹو:فائل

قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں طالبان اور افغان حکام کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

گزشتہ ماہ قطر  کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئےتھے جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہناہے کہ گزشتہ روز دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈاسیٹ کرنے پر زوردیاگیا۔

ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔