LIVE

حکومت مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے: راناثنااللہ

ویب ڈیسک
February 25, 2021
 

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیاتو نواز شریف کا بیانیہ اور تیزی سے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ میں دھاندلی کا خود فیصلہ کرے اس لیے تمام ثبوت اسی کے سامنے رکھے جائیں گے۔ 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس وقت جس کردار کو سامنے لانے کی ضرورت ہوئی اسے بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔