LIVE

کے پی وزرا کو گھروں کے کرائے کیلئے 2 لاکھ، تزئین کی مد میں 10 لاکھ دینے کی تجویز

شیبا حیدر
April 26, 2024
 

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو وزرا کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنس کے قانون میں ترامیم کی سمری منظوری کیلئے بھجوادی گئی۔

دستاویز کے مطابق وزرا کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے رقم 10 لاکھ روپے جبکہ گھروں کےماہانہ کرایہ 2 لاکھ روپے کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

2014 میں وزرا کےگھروں کی مرمت اور کرایوں کیلئے فنڈز فکسڈ کیے گئے تھے اور اب تک فنڈز نہیں بڑھائےگئے جبکہ وزرا کو گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 5 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزرا کو گھروں کے ماہانہ کرایہ کی مد میں 70 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 5 لاکھ، ماہانہ کرائےکیلئے ایک لاکھ30 ہزار روپےکااضافہ کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ 17 وزرا اور مشیر ذاتی یا کرایے کےگھروں میں رہتے ہیں، وزرا اور مشیروں کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا تخمینہ اربوں روپے بنتے ہیں لہٰذا نئےگھروں کی تعمیر کے بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، وزرا اور مشیروں کی مراعات پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

صورتحال پر ردعمل میں عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر ہارون بلور نے اسے پیسے کے ضياں کا شرمناک استعمال قرار دے دیا، بیان میں کہاکہ ایک طرف جہاں پروفیسرز تنخواہوں کے لیے رل رہے ہيں حکمرانوں کی توجہ ان کاموں پر ہے

وزراء تنخواہیں،الاونسزاورمراعات ایکٹ/ ترامیم

پشاور: وزراء کی تنخواہوں،مراعات اور الاونس کےقانون میں ترامیم کی سمری،دستاویز

پشاور: قانون میں ترامیم کی منظوری کےلئےسمری وزیراعلی کو ارسال،دستاویز

وزراء کےسرکاری گھروں کی تزئین وآرائش کی رقم 10 لاکھ روپےکرنےکی تجویز،دستاویز

پشاور: وزراء کو گھروں کےماہانہ کرایےکی مدمیں 2 لاکھ روپےدینےکی تجویز،دستاویز

پشاور: وزرا کوگھروں تزین وآرائش کےلیے5 لاکھ،کرائےکےماہانہ70 ہزارروپےدیےجاتےہیں

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمدعلی سیف کا بیان

پشاور: 17 وزراء اور مشیرذاتی یا کرایےکےگھروں میں رہتےہیں،بیرسٹرسیف

پشاور: وزراء اور مشیروں کےلئےرہائش گاہیں تعمیرکرنےکا تخمینہ اربوں روپےبنتاہے،سیف

پشاور: نئےگھروں کی تعمیر کی بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے، سیف

پشاور: تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، مشیراطلاعات

کےپی کے وزرا اور مشیروں کےمراعات پنجاب اورسندھ کےمقابلےمیں نہ ہونےکےبرابرہیں،سیف