LIVE

حکومت کو اب گرمیوں میں ایل این جی کی ضرورت کیوں پڑگئی؟ مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
February 27, 2021
 

فائل فوٹو

کراچی: سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سوال کیا ہےکہ ندیم بابر کہتے رہے گرمیوں میں ایل این جی کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اب اچانک ضرورت کیسے پڑگئی؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت اور ندیم بابر کہتے رہے کہ طویل مدتی معاہدے کرنے ہی نہیں چاہئیں اور ایل این جی اسپاٹ ریٹ پر لینی چاہیے ، تو پھر اب طویل مدت معاہدہ کیسے کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے قطر سے اسپاٹ ریٹ سے بھی سستے ریٹ پر ایل این جی خریدی مگر موجودہ حکومت نے اسپاٹ ریٹ سے زیادہ پر معاہدہ کیا۔

مفتاح اسماعیل نے سوال کیا کہ ندیم بابر کہتے رہے کہ گرمیوں میں ایل این جی کی ضرورت نہیں ہوتی، اب اچانک ضرورت کیسے پڑگئی؟