Time 26 فروری ، 2021
کاروبار

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ 10 سال کے لیے طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے ہر ماہ 1.2 سے 4 ایل این جی کارگو درآمد کرے گا۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان انرجی لمیٹیڈ اور قطر گیس کے درمیان جو معاہدہ پایا ہے اس پر 2019 سے بات چیت جاری تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی قطر کے ساتھ طے پانے والے ایل این جی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے قطر سے معاہدے کی کوشش کر رہے تھے، آج قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ ہوا ہے، ہر سال ایل این جی منصوبے کے تحت 300 ملین ڈالرز کی بچت ہو گی۔

مزید خبریں :