LIVE

شاہی زندگی سے دستبرداری کے فیصلے سے قبل ’تاریخ خود کو دہراتی‘ نظر آ رہی تھی، ہیری

ویب ڈیسک
March 02, 2021
 

امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ اپنی اہلیہ میگھن کو ساتھ رکھنے سے انہیں ’سکون‘ ملا ہے— فوٹو: فائل

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شاہی زندگی سے دستبردار ہونے کے فیصلہ سے قبل انھیں ’تاریخ خود کو دہراتی‘ نظر آ رہی تھی۔

امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا کہ اپنی اہلیہ میگھن کو ساتھ رکھنے سے انہیں ’سکون‘ ملا ہے۔

شہزادہ ہیری نے تین دہائیوں قبل اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی شاہی خاندان سے علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ سوچ بھی نہیں سکتے‘ کہ ان کی والدہ کو تنہا کن کن حالات سے گزرنا پڑا ہو گا۔

انٹرویو کے دوران میگھن نے ’شاہی زندگی کی ذمہ داریوں، شادی اور ماں بننے‘ کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ بڑھتے ہوئے دباؤ کا کیسے سامنا کرتی ہیں۔

یہ انٹرویو امریکا میں سات مارچ کو نشر کیا جا رہا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ پروگرام برطانیہ میں کب دکھایا جائے گا۔