LIVE

تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ زمین پر گر کر تباہ

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

اسپیس ایکس کا راکٹ تجرباتی پر واز کے دوران امریکی ریاست ٹیکساس میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم راکٹ میں کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

کمپنی Starship راکٹ تیار کر کے اسے مریخ پر بھیجنے کی خواہش مند ہے اور ا س سے پہلے بھی کمپنی کے 2 راکٹ گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک بار پھر راکٹ تجرباتی پرواز کے لیے بھیجا جارہا تھا تو انجن اسٹارٹ ہونے کے ایک سیکنڈ بعد کمپیوٹر نظام میں کچھ خرابی نوٹ کی گئی تھی جس پر پرواز ملتوی کردی گئی تھی۔