LIVE

الائیڈ اسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر چاقو لے آیا، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرکی چاقو کے ساتھ آمدکی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

پولیس نے سینیئرز اورساتھی عملے کودھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ذہنی مریض قرار دے کر پولیس کو کارروائی کیلئے تحریری درخواست دی تھی۔

الائیڈ اسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر عبدالرحمٰن دو روز قبل ساتھی عملے کو ڈرانے دھمکانے کیلئے چاقو لے کر آگیا تھا۔

چاقو دکھا کر سینیئرز کو ڈرانے اوروارڈز میں گھومنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کارروائی کیلئے سی پی او کو خط لکھا تھا۔ 

پولیس نے اسپتال سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔