LIVE

سلمان خان کے بعد شادی کروں گا، میکا سنگھ کی انوکھی شرط

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

میں بیچلر لائف کو انجوائے کررہا ہوں اور سب ہی کہتے ہیں کہ میں سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ میری شادی کا انتظار ہے، گلوکار— فوٹو: فائل 

بھارتی فلم نگری کے گلوکار میکا سنگھ نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی ہے اور ان سے شادی سے متعلق سب سے زیادہ سوال پوچھے جاتے ہیں۔ 

گلوکار میکا سنگھ نے بھی اب تک شادی نہیں کی ہے لیکن اب وہ شادی کیلئے مشروط طور پر رضامند ہوگئے ہیں۔

میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے لڑکی کی تلاش کررہا ہوں لیکن شادی کیلئے میری شرط یہی ہے کہ سلمان خان پہلے شادی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان شادی کریں گے تو ہی میں شادی کروں گا۔ میکا کا کہنا تھاکہ میں بیچلر لائف کو انجوائے کررہا ہوں اور سب ہی کہتے ہیں کہ میں سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ میری شادی کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ میکا سنگھ کا بھی سلمان خان کے قریبی دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔