LIVE

منیب بٹ اداکاری کے ساتھ پارٹ ٹائم کیا بزنس کرتے ہیں؟

ویب ڈیسک
March 08, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں ایمن اور منال کے مداح یہ جانتے ہیں کہ دونوں بہنیں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی کپڑوں کی برانڈ بھی متعارف کرواچکی ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ ایمن کے شوہر اور اداکار منیب بٹ بھی ادکاری کے علاوہ پارٹ ٹائم بزنس کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک  شو میں شریک ہوئے اور اداکار جوڑی نے اپنے پارٹ ٹائم بزنس سے متعلق گفتگو کی۔

فائل:فوٹو

اپنی برانڈ ایمن منال کلازٹ کے آغاز سے متعلق ایمن خان کا کہنا تھا کہ میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا دیر سے ہی سہی ہم نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا، برانڈ کا آغاز بے حد مشکل تھا کیونکہ میرے اور منال کے پاس وقت نہیں تھا لہٰذا ہم نے یہ تمام تر ذمہ داری بھائی معاذ کو دینے کا فیصلہ کیا۔

ایمن نے بتایا کہ میں اور منال اب صرف ڈیزائننگ اور کونٹینٹ کا حصہ ہیں، بقیہ صبح 8 سے رات 8 تک ذمہ داری معاذ اٹھارہا ہے۔

دوسری جانب منیب بٹ نے بھی دوران شو انکشاف کیا کہ ان کا بھی اپنا بزنس ہے اور وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جب کہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔