LIVE

پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
March 09, 2021
 

فائل فوٹو

چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی درآمد کی اجازت دے۔

لاہور میں فلار ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ حکومت آبادی کی بنیاد پر گندم کا کوٹہ جاری کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آبادی کی بجائے برابری کی بنیاد پر کوٹہ دیا جائے کیونکہ برابری کی بنیاد پر کوٹہ ملنے سے آٹے کی قلت ختم اور نرخ کم ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اب بھی آٹے کی زائد قیمت پر فروخت جاری ہے اور کراچی میں گزشتہ دنوں آٹا سب سے زیادہ مہنگا فروخت کیا گیا۔