LIVE

چیچہ وطنی : بچے پر تشدد کے الزام میں اسکول ٹیچر معطل، گرفتار بھی کرلیا گیا

ویب ڈیسک
March 10, 2021
 

بچے پر تشدد کرنے پر ٹیچر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،فوٹو: اسکرین گریب

چیچہ وطنی میں بچے پر جسمانی تشدد کے الزام میں ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔

بچے پر تشدد کرنے پر ٹیچر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول کے ٹیچر نے8 مارچ کو بچے پر تشددکیا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے  پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان ڈی پی اور کے مطابق طالبعلم پر تشدد کرنےوالے اسکول ٹیچر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔