LIVE

ویڈیو: کرینہ کے بیٹے تیمور دروازے سے ٹکراگئے

ویب ڈیسک
March 12, 2021
 

سوشل میڈیا پر بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اور ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اپنی بہن کرشمہ کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے لیے تیمور کے ہمراہ ان کے گھر پہنچی تھیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ گاڑی سے نکلتے ہوئے کرینہ کیمرہ مین کے مخاطب کرنے پر جب پوز دے رہی تھیں تو عین اسی لمحے گاڑی سے نکلتے وقت تیمور پہلے کرینہ کے درمیان آئے اور پھر دروازے کی جانب بھاگے۔

جلدی میں تیمور شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئے جس پر کرینہ نے فوراً فوٹو شوٹ چھوڑ کر بیٹے پر توجہ دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرشمہ کپور کی بیٹی نے اپنی 16 ویں سالگرہ منائی تھی۔