LIVE

صنفی تفریق: یو این ڈی پی اور MilKar پاکستان کے تحت ویبینار

ویب ڈیسک
March 12, 2021
 

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یو این ڈی پی نے پاکستان میں پنجاب ایس ڈی جیز اسپورٹ یونٹ کے تحت ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔

MilKar Pakistan کے تعاون سے منعقد کیے گئے ویبینار کا موضوع خواتین کی معاشی خودمختاری کے ذریعے پاکستان میں صنفی ترفیق میں کمی (Closing Pakistan’s Gender Gaps through the Economic Empowerment of Women) تھا۔

اس ویبینار کا مقصد پاکستان میں خواتین کے لیے معاشی آزادی کے حصول کی اہمیت کو نمایاں کرنا اور اس حوالے سے پائے جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور جینڈر گیپ (صنفی تفریق)کو کم کرنے کے لیے درکار اقدامات اور پالیسی تجویز کرنا تھا۔

گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2020 کے مطابق صنفی فرق کم کرنے والے ممالک میں پاکستان 153 میں سے 151 ویں نمبر پر ہے۔

پہلے سے ہی موجود اسٹرکچرل عدم مساوات کورونا وبا کے دوران مزید بڑھ گئی ہے اور خواتین بالخصوص کم ہنر والی ملازمتوں سے جڑی خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پنجاب میں خواتین کی ترقی اور جینڈر مین اسٹریمنگ کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن عظمیٰ کاردار نے کہا کہ "قائد کے پاکستان کے حوالے سے وژن کے تحت خواتین کی معاشی خودمختاری ضروری ہے کیونکہ وہ ملکی آبادی کا 50 فیصد ہیں اور اگر وہ پیچھے رہیں گی تو ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔"

ویبینار میں عظمیٰ کاردار کے علاوہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، عمر اخلاق ملک، وقار احمد سمیت دیگر نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔

ڈیڑھ گھنٹہ چلنے والے اس ویبینار میں Milkar کے 90 سے زیادہ رضاکاروں نے شرکت کی اور اس موضوع کے حوالے سے اپنے سوالات، خیالات اور خدشات ماہرین کے سامنے رکھے۔

اگر آپ اس ویبینار کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

اس کے علاوہ اگر آپ مستقبل میں اقوام متحدہ کے سیشنز کا حصہ بننے چاہتے ہیں تو https://milkar.com/register پر خود کو رجسٹر کریں۔